ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی چل بسے
Aug ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۴۴ Asia/Tehran
ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی چل بسے
ہندوستان کے سابق صدر پرنب مکھرجی دس اگست سے دہلی میں فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہیں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس درمیان مسٹر پرنب مکھرجی کے دماغ سے جما ہوا خون ہٹانے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا۔ مسٹر پرنب مکھرجی کئی دن سے کوما میں اور وینٹیلیٹر پر تھے۔
سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بتایا کہ پیر کو شام چار بجے کے قریب انہوں نے آخری سانسیں لیں۔
مسٹر پرنب مکھرجی سینئر کانگریسی رہنما تھے۔ وہ سات بار ہندوستانی پارلیمنٹ کے ممبر منتخت ہوئے اور کانگریسی حکومتوں میں خزانہ، دفاع اور خارجہ امورکے وزیر رہے۔
مسٹر مکھرجی نے دو ہزار بارہ سے دو ہزار سترہ تک ہندوستان کے صدر کے طور پر ملک کی خدمت کی۔
ٹیگس