ایک دن میں 78 ہزار ہندوستانی کورونا کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i371932-ایک_دن_میں_78_ہزار_ہندوستانی_کورونا_کا_شکار
ہندوستان مین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اورکورونا کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایک دن میں 78 ہزار ہندوستانی کورونا کا شکار

ہندوستان مین کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اورکورونا کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج بروز بدھ وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 78 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 69 ہزار 524 ہو گئی۔ اسکے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وائرس سے 1045 متاثرہ افراد کی موت ہو گئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی 66 ہزار 333 تک جا پہونچی۔

دوسری طرف 29 لاکھ ایک ہزار 909 مریض مہلک وبا سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62026 مریض صحت یاب ہوئے۔

ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح 76.98 فیصد اور اموات کی شرح 1.76 فیصد ہے۔

فی الحال ملک میں کورونا کے فعال کیسز 21.26 فیصد یعنی آٹھ لاکھ ایک ہزار 282 ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں عالمی وبا کووڈ۔ 19 کے یومیہ بڑھتے قہر کو روکنے کے لئے اس کی جانچ، علاج اور رابطے کی تلاش پر مستقل زور دیا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت یکم ستمبر کو ایک دن میں پھر 10 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ کی گئی۔