ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید 1247 ہلاکتیں
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i372852-ہندوستان_میں_کورونا_کا_قہر_جاری_مزید_1247_ہلاکتیں
ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیز اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ہر روز 93 ہزار سے زائد افراد اس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری، مزید 1247 ہلاکتیں

ہندوستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیز اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ہر روز 93 ہزار سے زائد افراد اس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا نے آج ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 93 ہزار337 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 8 ہزار 14 ہو گئی۔

اسی عرصے کے دوران 95 ہزار 880 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے کورونا سے شفا حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ 8 ہزار 431 ہو گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران مزید ایک ہزار247 مریضوں کی اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85 ہزار619 ہو گئی ہے۔