ہندوستان، کورونا ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہونچی
Oct ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
ہندوستان میں دوسرے دن بھی کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد تقریبا ایک لاکھ تک پہونچ گئی۔
ہندوستانی میڈیا نے آج جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک ہزار 95 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار 773 ہو گئی ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے۔
اس درمیان81 ہزار 484 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 94 ہزار69 تک جا پہنچی ہے تاہم کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 78 ہزار877 ہو گئی، اس طرح ہندوستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 53 لاکھ 52 ہزار 78 ہو گئی ہے۔
ٹیگس