ہندوستان میں کورونا کا زور، دہلی کے تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i373724-ہندوستان_میں_کورونا_کا_زور_دہلی_کے_تمام_اسکول_31_اکتوبر_تک_بند
ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت نے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کا زور، دہلی کے تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند

ہندوستان میں کورونا کی روک تھام کے لئے دہلی حکومت نے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا نے آج پیر کے روز وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 903 افراد کی ہلاکت کے بعد اس ملک میں کورونا ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 685 ہو گئی ہے۔

اس درمیان 74 ہزار 442 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 66 لاکھ 23 ہزار 815 تک جا پہنچی ہے تاہم کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہزار 737 ہو گئی، اس طرح ہندوستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 86 ہزار 703 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس وقت ہندوستان کورونا وائرس کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔