ہندوستان میں کورونا کی صورت حال میں کچھ بہتری
ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر کے بعد اب اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
ہندوستانی میڈیا نے وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری کئے جانے والے تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بیاسی ہزار دو سو تین مریض شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد ستاون لاکھ چوالیس ہزار چھے سو ترانوے ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں کورونا کے مزید بہتر ہزارانچاس نئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد سڑسٹھ لاکھ چوالیس ہزار ایک سو بتیس ہوگئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نو سو چھیاسی مریضوں کی اموات سے ہندوستان میں اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد اب ایک لاکھ چار ہزار پانچ سو پچپن ہوگئی ہے۔ اس وقت اس ملک میں کوروناکے ایکٹیو کیسزکی تعداد نو لاکھ سات ہزار آٹھ سو تراسی ہے۔ تاہم ہندوستان میں ایکٹیو کیسز کی شرح تیرہ اعشاریہ چار چار فیصد ،شفایابی کی شرح پچاسی اعشاریہ زیرو دو فیصد جبکہ اموات کی شرح ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ہے۔