ہندوستان، کورونا سے مزید 926 ہلاکتیں، 83 ہزار صحت یاب
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i374017-ہندوستان_کورونا_سے_مزید_926_ہلاکتیں_83_ہزار_صحت_یاب
ہندوستان میں کورونا وائرس کے گزشتہ ایک دن کے دوران 73 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 926 ہلاکتیں ہوئیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا سے مزید 926 ہلاکتیں، 83 ہزار صحت یاب

ہندوستان میں کورونا وائرس کے گزشتہ ایک دن کے دوران 73 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے اور 926 ہلاکتیں ہوئیں۔

ہندوستان کے سرکاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 82 ہزار 753 افراد صحت یاب ہوئے جس سے ملک میں اس جان لیوا وبا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 لاکھ 88 ہزار823 ہو گئی۔ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 73 ہزار 272 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ  کر 69 لاکھ 79 ہزار 469 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 926 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب انسداد کورونا مہم کے تحت جانچ پر زور دیا جا رہا ہے اور 9 اکتوبر کو ٹیسٹ کی مجموعی تعداد ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد ہو چکی ہے اور 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا جانچ کی شرح 62 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

ہفتہ کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 9 اکتوبر کو ملک میں کورونا وائرس کے 11 لاکھ 64 ہزار 18 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس سے مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 698 ہو گئی۔