ہندوستان میں کورونا ٹیسٹنگ کا ریکارڈ ٹوٹا
ہندوستان میں ہر دس لاکھ میں کورونا جانچ کی اوسط 64 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے آج منگل کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 12 اکتوبر کو ہندوستان میں کورونا وائرس کے 10 لاکھ 73 ہزار 14 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد آٹھ کروڑ 89 لاکھ 45 ہزار 107 تک پہونچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت ہندوستان میں ہر 10 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی اوسط جانچ 64 ہزار 396 ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 24 ستمبر کو ایک دن میں ریکارڈ 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔
ہندوستان میں عالمی وباکووڈ 19 سے گزشتہ ایک ہفتے سے یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
صحت اور خاندانی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 9 سے 15 ستمبر کے دوران اوسطا کورونا وائرس کے نئے کیسز 92 ہزار 830 تھے جو 7 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک یومیہ 72 ہزار 576 رہ گئے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 706 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی کورونا مہلوکین کی کل تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 856 ہو گئی۔