ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i376605-ہندوستان_کی_ریاست_پونڈے_چیری_میں_نوار_سمندری_طوفان
ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان

ہندوستان کی ریاست پونڈے چیری میں نوار سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔

ہندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق پونڈے چیری کے ایجل نگر، وینکٹ نگر، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

سمندری طوفان کے نتیجے میں علاقے میں تیز ہواؤں اور بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں بری تعداد میں درختوں اور بجلی کے کھمبوں کے اکھڑ جانے کی بھی خبر ہے۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے وزیر اعلی وی نارائن سوامی نے ’نوار طوفان‘ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے طوفان زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ہے۔