ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع، 20 چینی فوجی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i379926-ہندوستان_اور_چین_کے_درمیان_سرحدی_تنازع_20_چینی_فوجی_زخمی
ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی رسہ کشی کے درمیان سکم سرحد پر جھڑپ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع، 20 چینی فوجی زخمی

ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی رسہ کشی کے درمیان سکم سرحد پر جھڑپ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ ناکو لا میں چین کی فوج نے موجودہ صورتحال کو بدلنے اور دراندازی کی کوشش کی جس کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی جس میں چین کے 20 فوجی اہلکارزخمی ہوئے۔ تاہم ابھی تک دونوں ممالک کی جانب سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ تقریبا 19000 فٹ کی اونچائی پر واقع اس علاقے میں یہ جھڑپ 3 روز قبل ہوئی تھی۔