ہندوستان تباہی کے دہانے پر پہونچ چکا ہے: راہل گاندھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i380571-ہندوستان_تباہی_کے_دہانے_پر_پہونچ_چکا_ہے_راہل_گاندھی
کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان تباہی کے دہانے پر پہونچ چکا ہے: راہل گاندھی

کانگریس پارٹی نے مرکزی حکومت کی پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہندوستان اس وقت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا اس وقت ہندوستان میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، سرحدوں پر چینی افواج کی جارحارنہ کارروائیوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہے۔

راہل گاندھی نے بجٹ کو ایک فیصد سرمایہ داروں کے فائدے میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو کسانوں کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ایک فیصد کے مفاد کے بجائے پورے ملک کے مفاد کا تحفظ کرنا چاہئے۔