انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بڑھی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i381284-انگلینڈ_کے_خلاف_میچ_میں_کامیابی_کے_بعد_ہندوستانی_کھلاڑیوں_کی_رینکنگ_بڑھی
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی کامیابی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ اوپر آگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • انگلینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بڑھی

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ہندوستان کی کامیابی کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ اوپر آگئی ہے۔

ہندوستان کے سلامی بلے باز روہت شرما، آف اسپن آل راؤنڈر، روی چندرن اشون اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تین سو سترہ رن کی تاریخی جیت میں اپنے اہم تعاون کی بدولت آج تازہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں رشبھ  پنت اپنے کیریئر کی، بہترین گیارہویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

رشبھ پنت نے ہندوستان کی پہلی اننگ میں نصف سنچری بنائی تھی۔ وہ اپنے گزشتہ چار ٹیسٹ میچوں میں مسلسل نصف سنچری بنا چکے ہیں اور اس کارکردگی کی بدولت انہیں بہترین رینکنگ میں پہنچنے کا فائدہ ملا۔