ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح بر برقرار
ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اپنی بلند ترین سطح بر برقرار ہیں.
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو بھی پیٹرول کی قیمت نوے روپے تراسی پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت اکیاسی روپے بتیس پیسے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر برقرار رہی۔
اس رپورٹ کے مطابق دونوں ایندھنوں کی قیمتیں منگل سے اپنی بلند ترین سطح پر باقی ہیں۔
ہندوستان میں پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں پر مسلسل اضافے پر عوامی حلقوں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہے ۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ پیٹرولیئم کی قیمتوں کا تعین تیل کی کمپنیوں کے اختیار میں ہے اور حکومت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی ۔
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیتموں کے اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیزی کو قرار دیا ہے لیکن حزب اختلاف نے اس دلیل کو مسترد کردیا ہے ۔ حزب اختلاف کا الزام ہے کہ حکومت عوام پر دباؤ بڑھاکے اپنے سرمائے دار دوستوں کو فائدہ پہنچارہی ہے۔