کورونا سے نہیں بلکہ آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i384916-کورونا_سے_نہیں_بلکہ_آگ_لگنے_سے_کورونا_مریضوں_کی_موت
مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں آج جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • کورونا سے نہیں بلکہ آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں آج جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ تقریباً تین بجکر 15 منٹ پر ویرار وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہوجانے سے آگ لگ گئی۔ آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں 13 مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ویرار اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا مریضوں کی موت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کررہی ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔