ہندوستان کا جنگی طیارہ مگ-21 حادثے کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i391986-ہندوستان_کا_جنگی_طیارہ_مگ_21_حادثے_کا_شکار
ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ-21 جنگی طیارہ راجستھان کے باڑمیر میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا جنگی طیارہ مگ-21  حادثے کا شکار

ہندوستانی فضائیہ کا ایک مگ-21 جنگی طیارہ راجستھان کے باڑمیر میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق یہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا لیکن کسی خرابی کی وجہ سے یہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں پائلٹ محفوظ  رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں ۔

گذشتہ مئی میں بھی ایک مگ-21 طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس طرح اس سال اب تک چار مگ-21 طیارے حادثے کا شکار ہو چکے ہیں۔