دہلی میں آتش زدگی ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i395210-دہلی_میں_آتش_زدگی_ایک_ہی_کنبے_کے_چار_افراد_جاں_بحق
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جل کے جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • دہلی میں آتش زدگی ، ایک ہی کنبے کے چار افراد جاں بحق

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد جل کے جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق منگل کو پرانی سیما پوری علاقے میں ایک تین منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ فائربریگیڈ کے افراد نے آپ پر قابو پالیا ہے لیکن تین عورتوں سمیت چار افراد جھلس کے جاں بحق ہوگئے۔