عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i396149-عسکریت_پسندوں_کے_حملے_میں_پانچ_ہندوستانی_سیکورٹی_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کی ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہندوستان کے پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • عسکریت پسندوں کے حملے میں پانچ ہندوستانی سیکورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست منی پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہندوستان کے پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ہندوستان کی سرکاری خبر رساں ادارے یو این آئی کے مطابق ریاست منی پور کے چوڑا چند پور ضلع کے ایک گاؤں کے قریب مسلح علیحدگی پسندوں نے گھات لگا کے ایک سیکورٹی دستے پر حملہ کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق منی پور کے مسلح علیحدگی پسندوں کے اس حملے میں چھیالیس آسام رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل بپلاب ترپاٹھی سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
منی پور میں مسلح علیحدگی پسندوں کے اس حملے کے بعد سیکورٹی دستوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاع ملنے تک جاری تھا۔