ہندوستان کا اگنی سیریز کے ایک اور بیلیسٹک میزائل کا تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i398015-ہندوستان_کا_اگنی_سیریز_کے_ایک_اور_بیلیسٹک_میزائل_کا_تجربہ
ہندوستان نے اگنی سیریز کے ایک اور بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا اگنی سیریز کے ایک اور بیلیسٹک میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے اگنی سیریز کے ایک اور بیلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے سنیچرکو نئی نسل کے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل 'اگنی پی' کا کامیاب تجربہ کیا ۔اگنی بیلیسٹک میزائل کا یہ تجربہ سنیچر کو گیارہ بج کر چھے منٹ پر اڈیشہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران مشرقی ساحل کے ساتھ واقع مختلف ٹیلی میٹری، ریڈار، الیکٹرو آپٹیکل اسٹیشنوں اور ڈاؤن رینج کے طیاروں نے میزائل کی رفتار اور پیرامیٹر کو ٹریک اور مانیٹر کیا۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق میزائل نے مشن کے تمام اہداف کو مکمل درستگی کے ساتھ پورا کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔