گندم نے ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کو ایک دھاگے میں پرویا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i399988-گندم_نے_ہندوستان_پاکستان_اور_افغانستان_کو_ایک_دھاگے_میں_پرویا
ہندوستان نے پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • گندم نے ہندوستان، پاکستان اور افغانستان کو ایک دھاگے میں پرویا

ہندوستان نے پاکستان کے راستے افغانستان کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان کے راستے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد افغانستان بھیجے گا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پاکستان سے دو ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے ہندوستانی امداد بھیجنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

پچاس ہزار میٹرک ٹن ہندوستانی گندم اٹاری واگھا بارڈر سے پاکستان بھیجا جائے گا، جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گندم کی پہلی شپمنٹ کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے سے کیا جائے گا۔