ہندوستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i400610-ہندوستان_میں_کورونا_کے_یومیہ_مریضوں_کی_تعداد_میں_مسلسل_کمی
ہندوستان میں بھی کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی

ہندوستان میں بھی کورونا کے یومیہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار سات سو ستر کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید آٹھ سو پینسٹھ کورونا کے مریض چل بسے ۔ 
ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ اکیس لاکھ اٹھاسی ہزار ایک سو اڑتیس ہوگئی ہے جن میں سے پانچ لاکھ ایک ہزار نو سو اناسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، بارہ لاکھ پچیس ہزارگیارہ کورونا کے مریض اسپتالوں اور اپنے گھروں میں زیر علاج ہیں اور چار کروڑ اکسٹھ ہزار ایک سو اڑتالیس افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔