آئی پی ایل دہلی نے حیدرآباد کو ہرا دیا
انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلس نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر پلے آف کے مرحلے کے لئے اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ہے ۔
ہندوستان کے صنعقتی شہر ممبئی کے وان کھیڑے اسٹیڈیم میں جمعرات کی رات دہلی کیپیٹلس کا مقابلہ سن رائزرز حیدرآباد سے ہوا ۔ اس میچ میں جیت دہلی کے لئے اس لحاظ سے اہمیت رکھتی ہے کہ اس نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔
دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر دوسو سات رنز بنا کر سن رائزرز حیدرآباد کے سامنے دوسوآٹھ رنز کا مشکل ہدف کھڑا کردیا اور پھر اس کو بیس اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر ایک سوچھیاسی رنز پر ہی روک دیا ۔
دہلی کی دس میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے اور اس طرح وہ پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ۔ ادھر حیدرآباد کی ٹیم دس میچوں میں پانچویں شکست کے بعد ایک درجہ گرکر چھٹے نمبر پر آگئی ۔
دہلی کی اس شاندار جیت میں سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور اسی طرح روو مین پاول کا بنیادی کردارہے جو بالترتیب بانوے اور سڑسٹھ رن بناکے ناٹ آؤٹ رہے ۔
دہلی کے گیند بازوں میں سب سے نمایاں خلیل احمد رہے جنہوں نے تیس رن دے کر تین وکٹ لئے اور ان کے بعد شاردل ٹھاکر نے چوالیس رن دے کر دو وکٹ حاصل کی ۔