دہرہ دون اور کیرالا میں شدید بارش سے متعدد ہلاک
Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست اترا کھنڈ کے صدر مقام دہرہ دون میں اتوار سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق اتوار سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دہرہ دون میں ایک رہائشی مکان مہندم ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ اس حادثے میں مرنے والوں میں ایک آٹھ دن کا بچہ اور دو خواتین شامل ہیں ۔ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیرالا میں پیر کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔