تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سربراہ کا دورۂ ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i410764-تقریب_مذاہب_اسلامی_عالمی_فورم_کے_سربراہ_کا_دورۂ_ہندوستان
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل ہندوستان کے دورے پر ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام حمید شہریاری ریاست بنگال کے وزیر تعلیم مولانا صدیق اللہ چودھری کی دعوت پر ہندوستان پہنچے ہیں۔

حجت الاسلام شہریاری اپنے اس سفر کے دوران عاشورا اور پیام وحدت کے زیر عنوان منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ ہندستان کے مختلف اہل سنت مدارس اور تحقیقاتی مراکز کا بھی دورہ کریں گے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیر اور سیکریٹری جنرل اور ساتھ ہی تقریب مذاہب کے میدان میں سرگرم شخصیات سے ملاقات اور علمی و ثقافتی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی انکے ایجنڈے میں شامل ہے۔