Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  •  ہندوستان میں اربعین حسینی

ہندوستان میں آج اتوار کو اربعین حسینی منایا جارہا ہے

عراق، ایران، پاکستان اوردنیا کے اکثر ملکوں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام سنیچر کو منایا گیا لیکن ہندوستان میں آج اتوار کو چہلم منایا جارہا ہے۔

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں آج اتوار کو چہلم کی مناسبت سے مجالس عزا اور چہلم کے مخصوص ماتمی دستے برآمد ہوئے رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے اکثر بڑے شہروں میں چہلم کے مخصوص روایتی جلوسہائے عزا کے علاوہ نجف کربلا عالمی اربعین مارچ کے طرز پر ، پیدل مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کے چہلم کے موقع پر کل سنیچر کو اربعین واک کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ٹیگس