Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran

ہندوستان کی ریاست گجرات کے ضلع موربی میں اتوار کی شام ندی پر بنے پل کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔ 

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ریاست گجرات کے ضلع موربی میں مچھو ندی پر بنا کیبل برج اچانک ٹوٹ گیا۔  حادثے کے وقت پُل پر 500 افراد موجود تھے جو گنجائش سے بہت زیادہ تھے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر عورتیں اور بچے بتائے جاتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ پُل 100 سال پرانا تھا اور دو دن پہلے ہی اسے کھولا گیا تھا۔ مرمت ہونے کی وجہ سے سات مہینے تک یہ کیبل برج بند تھا۔

ٹیگس