Sep ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں بے اثر ، ہندوستان نے ایران سے تیل خریدنا شروع کر دیا

ہندوستان کی جانب سے ایران سے تیل کی درآمد میں برسوں کے وقفے کے بعد، سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان نے ایران سے 111 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل کی ایک کھیپ در آمد کی ہے۔

 سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان نے ایران سے تیل کی در آمد ایسے حالات میں کی ہے کہ جب جب نئی دہلی نے امریکی پابندیوں کی پالیسیوں سے دور ہونے کی عندیہ دینا شروع کر دیا ہے۔

ہندوستان کی وزارت تجارت و صنعت کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک نے جون کے مہینے میں ایران سے 111 ملین ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا حالانکہ ہندوستان نے سن  2018  میں ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے  کے بعد،  واشنگٹن کے دباؤ  کے تحت  ایران سے خام تیل کی درآمد بند کر دی تھی۔

ہندوستان نے خام تیل کے علاوہ رواں  سال کے آغاز سے لے کر جولائی کے آخر تک ایران سے 94 ملین ڈالر مالیت کے پٹرولیم مصنوعات بھی درآمد کی ہیں۔

 اس طرح سے سن 2025 کے پہلے سات مہینوں میں ایران سے ہندوستان کو تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی کل برآمدات 205 ملین ڈالر رہی ہیں، جو ایران سے ہندوستان کو برآمد کی جانے والی اشیاء کا 54 فیصد  حصہ ہے ۔

ابھی  یہ واضح نہیں ہے کہ آیا نئی دہلی ایران سے تیل کی درآمد دوبارہ شروع کرے گا، لیکن اس نے حال ہی میں امریکی  پابندیوں سے خود دور رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل بلومبرگ  نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی کشیدگی کے درمیان، ہندوستانی حکومت نے ایران سے خام تیل کی درآمد دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ٹیگس