ہندوستان، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i416069-ہندوستان_کورونا_مریضوں_کی_تعداد_میں_اضافہ
ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان، کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک کی دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام تین علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے ان میں دارالحکومت دہلی، راجستھان، پنجاب ، تلنگانہ اور اس ملک کے زیر انتظام جموں و کشمیر شامل ہیں ۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد تینتس ہوگئی ہے۔