امریکہ کی جانب سے مسلح ڈرون خریدنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i422759-امریکہ_کی_جانب_سے_مسلح_ڈرون_خریدنے_کے_لئے_ہندوستان_پر_دباؤ
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے واشنگٹن دورے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نئی دہلی پر زور دے رہی ہے کہ وہ اس دورے کے موقع پر امریکی ساختہ مسلح ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کریں۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے مسلح ڈرون خریدنے کے لئے ہندوستان پر دباؤ

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے واشنگٹن دورے سے پہلے بائیڈن انتظامیہ نئی دہلی پر زور دے رہی ہے کہ وہ اس دورے کے موقع پر امریکی ساختہ مسلح ڈرون خریدنے کے معاہدے پر دستخط کریں۔

سحرنیوز/ہندوستان: رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ہندوستان پر امریکی ساختہ مسلح ڈرون ایم کیو 9 بی خریدنے پر زور دے رہی ہے جن کی مالیت دو سے 3 بلین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ ہندوستان کو 30 عدد جنرل اٹامکس کمپنی کے ساختہ سی گارڈین مسلح ڈرون بیچنا چاہتی ہے۔ مودی اور بائیڈن مشترکہ ہتھیاروں اور جنگی گاڑیوں کی مشترکہ پروڈکشن کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی بائیڈن حکومت کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ہندوستان یہ فیصلہ کر لیتا ہے اور وہ ایم کیو 9 کی خرید لیتا ہے تو یہ اس کے لئے مفید ہوگا۔

یاد رہے کہ کواڈ گروپ کے ممالک پہلے ہی ایم کیو 9 بی سی گارڈین ڈرون کو استعمال کر رہے ہیں، اس گروپ میں امریکہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں، ہندوستان نے ایم کیو 9 بی ڈرون طیاروں کو کرائے پر لیا ہوا ہے اور ان سے وہ اپنی انٹیلی جنس سرگرمیوں میں مدد لے رہا ہے۔