منی پور واقعہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424232-منی_پور_واقعہ_پر_پارلیمنٹ_میں_ہنگامہ_دونوں_ایوانوں_کی_کارروائی_ملتوی
منی پور کے مسئلے پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج بھی متاثر رہی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۲ Asia/Tehran
  • منی پور واقعہ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ ، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

منی پور کے مسئلے پر ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی آج بھی متاثر رہی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیر کو بھی منی پور کا مسئلہ چھایا رہا اور کارروائی معمول کے مطابق نہ چل سکی۔

ہندوستان کی ریاست منی پور تشدد کو لے کر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندرمودی کے بیان کے مطالبہ کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا۔ ہنگامے اور نعرہ بازی کے درمیان لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ایوان میں وقفہ سوالات کی کارروائی کو چلانے کی کوشش کی لیکن ہنگامہ جاری رہنے پرانہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کے ہنگامے کے سبب کارروائی دو بجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔