پاکستان کے وزیرِاعظم منگل کے روز جب قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو ایک ہنگامہ مچ گیا۔ اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔
نواف سلام کو لبنان کا وزیراعظم منتخب کئے جانے کے بعد صدر جوزف عون نے انھیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر قالیباف نے عراقی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری تبدیلیوں کے دوران ایران اور عراق کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کیمرا اجلاس کی صدارت کی۔
پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات کا پہلا دورقومی اسمبلی کے اسپیکر کے چیمبر میں ہوا۔ جس کے بعد حکومتی اتحاد کی کمیٹی اور اپوزیشن اتحاد کی کمیٹی کے درمیان پہلی باضابطہ نشست کا اعلامیہ سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کیلئے کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم کیا ہے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے مابین مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر ایک بار پھر رضامندی کا اظہار کیا گيا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کےلیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آج ہندوستان میں یوم آئین منایا جارہا ہے۔