ہندوستان: کرین گرنے کا اندوہناک واقعہ، 19 مزدورہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424238-ہندوستان_کرین_گرنے_کا_اندوہناک_واقعہ_19_مزدورہلاک_و_زخمی
ہندوستان میں کرین گرنے کے اندوہناک واقعہ میں 19 مزدورجاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کرین گرنے کا اندوہناک واقعہ، 19 مزدورہلاک و زخمی

ہندوستان میں کرین گرنے کے اندوہناک واقعہ میں 19 مزدورجاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان : مہاراشٹر کے تھانے ضلع کے شاہ پور میں زیر تعمیر ہائی وے پر اندوہناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں فلائی اوور بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر گر گئی۔ اس حادثے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ کل رات 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں اس مقام پر کام کر رہی ہیں۔ اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ منہدم ڈھانچے میں مزید 6 افراد کے دب جانے کا خدشہ ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار مقامی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ اہلکاروں نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔