کشمیر: ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں میں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424409-کشمیر_ہندوستانی_فورسز_اور_عسکریت_پسندوں_میں_تصادم_2_عسکریت_پسند_جاں_بحق
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے پونچھ میں ہندوستانی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں میں تصادم، 2 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے پونچھ میں ہندوستانی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

سحرنیوز/ہندوستان: جموں کے دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے دعوی کیا کہ پونچھ میں ایل او سی پر گڑھی بٹالین علاقے میں پیر کی علی الصبح فوج کی ایمبش پارٹی اور عسکریت پسندوں کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر 2 عسکریت پسندوں کو ماردیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ فوج اور پولیس کا یہ مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی راجوری میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں  ایک عسکریت پسند جاں بحق ہوا تھا۔