کن تین برائیوں نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا، نریندرمودی نے بتا دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i424653-کن_تین_برائیوں_نے_ہندوستان_کو_نقصان_پہنچایا_نریندرمودی_نے_بتا_دیا
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر آپ  لوگوں نے مجھے دوبارہ نوازا اور  آئندہ 15 اگست کو میں دوبارہ آؤں گا اس لئے کہ میں صرف تمہارے لیے جیتا ہوں۔
(last modified 2026-07-22T14:28:03+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • کن تین برائیوں نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا، نریندرمودی نے بتا دیا

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ 2019 میں کارکردگی کی بنیاد پر آپ  لوگوں نے مجھے دوبارہ نوازا اور  آئندہ 15 اگست کو میں دوبارہ آؤں گا اس لئے کہ میں صرف تمہارے لیے جیتا ہوں۔

ہندوستان کے  وزیراعظم نریندرمودی نے77  ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اب آبادی کے لحاظ سے بھی سب سے آگے ہے۔ اتنا بڑا ملک، میرے خاندان کے 140 کروڑ لوگ آج یوم آزادی منا رہے ہیں۔ میں ان تمام بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔

انہوں نے اپوزیشن اور کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ "آج خاندان پرستی نے ہمارے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ سیاسی جماعت کا انچارج صرف ایک خاندان کیسے ہو سکتا ہے؟ اس کے لیے اس کی زندگی کا منتر ہے- خاندان کی پارٹی، خاندان کے لیے ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے خاندان پرستی سے آزادی ضروری ہے۔  خوش کرنے کی سیاست نے سماجی انصاف کو مار ڈالا۔ ملک ترقی چاہتا ہے۔ ملک 2047 کا خواب شرمندۂ تعبیر کرنا چاہتا ہے۔ بدعنوانی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔"

اس موقع پر نریندر مودی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ملک کو ان تین برائیوں سے نجات دلانا ہے۔ بدعنوانی، خاندان اور خوشامد۔ انہوں نے کہا کہ  بدعنوانی  کے خلاف لڑتا رہوں گا۔ خاندان پرستی نے ہمارا ملک چھین لیا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں کے خلاف پوری قوت سے لڑنا ہے۔ ہمیں ان تینوں برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 77 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ پر وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے پرچم کشائی کے بعد فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے پھولوں کی بارش کی۔