کشمیر: ریٹائرڈ ایس ایس پی فائرنگ سے ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i428909-کشمیر_ریٹائرڈ_ایس_ایس_پی_فائرنگ_سے_ہلاک
بارہمولہ کے گینٹمولہ میں مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • کشمیر: ریٹائرڈ ایس ایس پی  فائرنگ سے ہلاک

بارہمولہ کے گینٹمولہ میں مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا گولی مار کر قتل کر دیا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد نے ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد شفیع پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ مسجد میں اذان دے رہے تھے گولی لگنے سےوہ شدید طور پر زخمی ہوگئے اور فوری طور پر ان کو نزدیک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے- فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور لوگوں کو اس علاقے سے دور رہنے کو کہا گيا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے-

گزشتہ چند دنوں سے مسلح حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پونچھ میں فوج کی گاڑی پر خفیہ حملہ کرنے کے بعد اب انہوں نے ریٹائرڈ پولیس افسران کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔