انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی افواہ سے مچی افراتفری
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i433779-انڈیگو_کی_فلائٹ_میں_بم_کی_افواہ_سے_مچی_افراتفری
ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی افواہ کے بعد افراتفری مچ گئی اور مسافروں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۷:۱۸ Asia/Tehran
  • انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی افواہ سے مچی افراتفری

ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کی افواہ کے بعد افراتفری مچ گئی اور مسافروں نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔

سحر نیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکی کے بعد انڈیگو کے عملے نے الرٹ جاری کیا اور مسافروں سے طیارے سے اترنے کی درخواست کی تاہم کچھ مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ سے نیچےچھلانگ لگادی اور کچھ فلائٹ کی کھڑکی سےہی نیچے کود گئےانڈیگو ایئر لائن کی یہ فلائٹ دہلی سے وارانسی جا رہی تھی۔

طیارے کو تفتیش کے لیے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک گوشے میں لے جایا گيا ہوائی اڈے کے اہلکار نے بتایا کہ ایوی ایشن سیکورٹی، ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پرواز کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک نوٹ ملا جس پر بم لکھا ہوا تھا جس کے بعد طیارے میں افراتفری پھیل گئی۔