دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ہندوستان نے زمبابوے کو ہرا دیا
Jul ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان نے زمبابوے سے پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ ہارنے کے بعد دوسرے میچ میں اسے شکست دے دی۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہرارے میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر دو سے چونتیس رنز بنائے۔ ابھیشیک شرما نے سینتالیس گیندوں پر آٹھ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے سو رنز بنائے اور میچ آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔ دو سو چونتیس رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم انیسویں اوور میں ایک سو چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اس طرح ہندوستان نے میچ سو رنز سے جیت لیا۔
ہندوستان کے مکیشن کمار اور آویش خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے جبکہ ابھی تین میچز باقی ہیں۔