Jan ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • نریندرمودی نے ہندوستانی قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی

ہندوستانی وزیر اعظم نریندرمودی نے ہم وطنوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ نریندر مودی نے آج اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج ہم اپنے شاندار جمہوریہ کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر ہم ان تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا آئین بنا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ ہماری ترقی کا سفر جمہوریت، وقار اور اتحاد پر مبنی ہو۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ قومی تہوار ہمارے آئین کی قدروں کو محفوظ رکھے گا اور ایک مضبوط اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کے لیے ہماری کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

 

ٹیگس