جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ؛ فاروق عبداللہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i442204-جموں_کشمیر_کا_ریاستی_درجہ_بحال_کرنے_کا_مطالبہ_فاروق_عبداللہ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو جموں کشمیر کا، ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ؛ فاروق عبداللہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو جموں کشمیر کا، ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو ریاست جموں و کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔ہندوستان کی حکومت کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ حکومتِ ہندوستان کو اپنے اس وعدے کی پابندی کرنا ہوگی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا خوف زدہ ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو رابطہ کرتے ہیں ، ہندوستانی محکمہ انٹیلی جنس ہر وقت ہندوستان کے میڈیا پر نظریں لگائے رکھتا ہے اور وہ میڈیا کو بتاتا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا نہیں دکھانا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد سے اس علاقے میں ریاست کا درجہ بحال کرانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔