ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی دو تنظیموں پر پابندی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i442274-ہندوستان_کے_زیر_انتظام_کشمیر_کی_دو_تنظیموں_پر_پابندی
ہندوستان کی وزرات داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Mar ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی دو تنظیموں پر پابندی

ہندوستان کی وزرات داخلہ نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی گئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر کے دو گروپوں میر واعظ کی زیر قیادت عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کے لیے کالعدم تنظیم قرار دے دیا۔