Aug ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  •     جمنا کی سطح میں خطرناک اضافہ، دہلی کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا ممکنہ خطرہ

جمنا کا پانی دہلی میں خطرے کے نشان سے اوپر، شاستری پارک سمیت نشیبی علاقوں کو متاثر ہونے کا خدشہ، انتظامیہ نے انخلا اور ریلیف کیمپ کی تیاری شروع کر دی، الرٹ جاری

سحرنیوز/ہندوستان: دہلی میں جمنا ندی کا سطحی بہاؤ 205.33 میٹر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو خطرے کے نشان سے اوپر ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سطح 206 میٹر تک پہنچ سکتی ہے، جو شدید آفت کا اشارہ ہے۔ شاستری پارک، کلندی کنج سمیت کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہو چکا ہے، شہری محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

علاقے کی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، ریلیف کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں اور پولیس و ٹریفک اہلکار متحرک ہیں۔ فرید آباد اور نوئیڈا میں بھی الرٹ جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں تیار ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات کا رخ کریں۔