سال 2025 میں اسرائیل کی دس ہزار چھ سو اکتیس فوجی کارروائیاں ریکارڈ
غاصب صیہونی حکومت نے سال دوہزارپچیس میں امریکی حمایت کے سائے میں خطے کے چھ ممالک پر دس ہزار سے زائد بار براہ راست حملے کیے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فوجی کارروائیوں کی آزادانہ تحقیقات کرنے والے عالمی ادارے آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ انڈکس نے یکم جنوری دوہزارپچیس سے پانچ دسمبر دوہزارپچیس تک کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق غاصب اسرائیل نے خطے میں مختلف ملکوں کی حدود میں مجموعی طور پردس ہزار چھ سو اکتیس جارحانہ فوجی کارروائیاں کیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
غاصب اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کا نشانہ بنے والے ممالک میں فلسطین، ایران، لبنان، قطر، شام اور یمن شامل ہیں۔صیہونی حکومت نے ان کے علاوہ تنزانیہ اور یونان کی سمندری حدود میں بھی حملے کیے۔
صیہونی حملوں کا سب زیادہ سامنا غزہ کی عوام کو کرنا پڑا، جس میں اس سال پچیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید، جبکہ باسٹھ ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی بھی ہوئے۔