ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کی جائے گی: روس
یورپ کی تعاون اور سیکورٹی تنظیم میں روس کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کی ہر کوشش کی مخالفت کریں گے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپ کی تعاون اور سیکورٹی تنظیم میں روس کے مستقل مندوب دیمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سنہ 2015 میں قرار داد 2231 کے ذریعے ختم ہوجانے والی ایران مخالف پابندیاں بحال کئے جانے کی ہر کوشش کی مخالفت کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق دیمتری پولیانسکی نے تاس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں ایران مخالف پابندیاں بحال کرنے کے سبھی اقدامات کی روک تھام کا روس کا مصمم ارادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس پر مشتمل یورپی مثلث ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں اسنیپ بیک سسٹم سے استفادے کا حق کھوچکا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
دیمتری پولیانسکی نے کہا کہ ہماری اور ہمارے ہم خیال ملکوں کی نگاہ میں مذکورہ قرار داد 18 ستمبر 2025 کو ختم ہوچکی ہے۔
روس کے اس سینیئر سفارت کار نے کہا کہ یورپی مثلث اس سلسلے میں جو کوشش کررہا ہے وہ بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتی۔