بہار میں انتخابی مہم کے آخری گھنٹے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i448850-بہار_میں_انتخابی_مہم_کے_آخری_گھنٹے
ہندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • بہار میں انتخابی مہم کے آخری گھنٹے

ہندوستان کی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری دن ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان:  بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھے نومبر کو اٹھارہ اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لئے تشہیراتی مہم آج رات روک دی جائے گی۔

ہندوستان کی تقریبا سبھی سیاسی جماعتوں کے اہم لیڈران بہار میں جمع ہیں اور اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لئے مہم چلار رہے ہیں۔

 

مہم رکنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو عوامی جلسہ کرنےاور ریلی نکالنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

چھے نومبر کو پہلے مرحلے میں اٹھارہ اضلاع کی ایک سو اکیس اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی جس کے لئے ایک ہزار تین سو چودہ امیدوار میدان میں ہیں ۔