ہندوستان کے بہادر بچوں کو قومی اعزاز، صدر کی جانب سے ایوارڈ تقسیم
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i450755-ہندوستان_کے_بہادر_بچوں_کو_قومی_اعزاز_صدر_کی_جانب_سے_ایوارڈ_تقسیم
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے بیس بہادر بچوں کو باوقار’ راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازا ہے-
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے بہادر بچوں کو قومی اعزاز، صدر کی جانب سے ایوارڈ تقسیم

ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے بیس بہادر بچوں کو باوقار’ راشٹریہ بال پرسکار‘ سے نوازا ہے-

سحرنیوز/ہندوستان  صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں اٹھارہ ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بیس بہادر بچوں کو ان کی غیر معمولی کامیابی پر ’’پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار ‘‘سے نوازا ہے۔

صدرمرمو نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو ان کے غیر معمولی کارناموں پر یہ باوقار قومی ایوارڈزعطا کیے۔ صدرِ جمہوریہ نے ایوارڈ حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں نے اپنے کنبے، اپنے سماج اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یاد رہے انعام حاصل کرنے والوں میں گیارہ سالہ کملیش کمار بھی شامل ہے جس نے اپنی ہمت سے دوسروں کی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فہرست میں معذور شیوانی ہوسورو اپارا بھی شامل ہے جس نے معاشی پسماندگی اور جسمانی معذوری کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔