Aug ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • آیت اللہ العظمی سیستانی سے ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ نے نجف اشرف میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کی-

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی اور ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علی محمدی نے ملاقات میں علاقے کے مسائل اور زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی- ایران کے ادراہ اوقاف کے سربراہ نے اپنے دورہ نجف اشرف کے موقع پر مولائے متقیان حضرت علی(ع) کے روضہ اقدس میں صحن حضرت فاطمہ (س) کا معائنہ کیا اور آپ(ع) کے حرم مطہر کے تعمیری کاموں کا قریب سے جائزہ لیا- اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف کے سربراہ حجت الاسلام علی محمدی اور ان کے ہمراہ وفد نے دو روز قبل بغداد کے دورے میں عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی اور اس ملک کے وزیر اوقاف سے بھی ملاقات کی تھی-