Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
  • پاکستان ؛ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:    اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز اور کے پی ہاؤس میں دھرنے جاری ہیں جبکہ دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ دستور بھی مکمل بند ہے۔

تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا آئی ہسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا،دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مظاہرین کو کھانے، پانی اور ادویات تک رسائی روکنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کی سفارش کی روشنی میں ہسپتال منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

ٹیگس