Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • خارجہ پالیسی کمیشن کے وفد کا دورہ سعودی عرب

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

سحرنیوز/ایران:     اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پرگئے ہیں۔ ریاض جانے والے پارلیمانی وفد میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے تین ارکان شامل ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزارت خارجہ میں پارلیمنٹ اور قانون کے ڈائریکٹر جنرل حسین نوش آبادی نے جو اس وفد میں شامل ہیں کہا ہے کہ یہ دورہ سعودی مشاورتی اسمبلی کی سرکاری دعوت پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، دونوں پارلیمانوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے انجام پارہا ہے۔

نوش آبادی نے مزید کہا کہ ایران،سعودی عرب پارلیمانی دوستی گروپ گزشتہ برس ستمبر میں ایران کی پارلیمنٹ مجلس شوری اسلامی میں تشکیل دیا گیا تھا۔

 

ٹیگس