ہم اپنی اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھیں گے: ہندوستان
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے میونیخ میں کہا کہ ہندوستان کی ترجیح توانائی کی سلامتی ہے اور ہم اپنی اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھیں گے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے میونخ میں کہا کہ ہندوستان کی تیل کمپنیاں، خواہ سرکاری ہوں یا نجی، مارکیٹ کے رجحان کو دیکھ کر فیصلہ کرتی ہیں۔ ہماری ترجیح توانائی کی سلامتی ہے اور ہم اپنی اسٹریٹجک خودمختاری برقرار رکھیں گے۔
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بعد یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ ہندوستان امریکی دباؤ میں آ گیا ہے اور اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔اپوزیشن بھی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کر رہی تھی۔ لیکن اب وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کھل کر کہہ دیا ہے کہ ہندوستان کسی کے دباؤ میں آنے والا نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
میونیخ سیکورٹی کانفرنس ایم ایس سی میں " دہلی ڈیسائڈس "موضوع پر گفتگو کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے تیل کہاں سے خریدے گا، اس کا فیصلہ صرف ہندوستان کرے گا۔ قومی مفاد کی بنیاد پر ہی فیصلے کیے جائیں گے۔