Feb ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران پر جارحیت سے پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا: شیخ ماہر حمود

علمائے استقامت عالمی یونین کے سربراہ شیخ ماہر حمود نے کہا کہ تجزیوں اور عام رائے کے مطابق، امریکہ ایران پر جارحیت کی حماقت نہیں کرے گا کیونکہ صیہونی حکومت ایران، یمن، عراق اور لبنان کے میزائلوں کو برداشت نہیں کرسکتی۔

النجبا ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ ماہر حمود نے کہا کہ تجزیوں اور عام رائے کے مطابق، امریکہ ایران پر جارحیت کی حماقت نہیں کرے گا کیونکہ صیہونی حکومت ایران، یمن، عراق اور لبنان کے میزائلوں کو برداشت نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ماضی میں امریکہ کے ترقی یافتہ ترین ڈرون طیاروں کو مار گرانے میں کامیاب رہی ہیں حالانکہ امریکی ایران کے اس اقدام اور ایسی صلاحیتوں کا تصور بھی نہیں کرتے تھے۔

شیخ ماہر حمود نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی قوم کے اتحاد کو سراہا اور کہا کہ صیہونی- امریکی جارحیت کو شکست دینا اسی اتحاد کا نتیجہ تھا۔

علمائے استقامت عالمی یونین کے سربراہ نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی بے نظیر، پرخلوص، ایمانی، طاقتور اور داعیانہ قیادت ایران کے طاقت کی اہمترین وجہ ہے اور دشمنوں کو بھی اس بات کا بخوبی علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینی (رح) نے جب سن 1963 سے صیہونیت، استعمار اور استکبار کے خلاف مجاہدت کا سلسلہ شروع کیا اس وقت سے اب تک ایران فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔

شیخ ماہر حمود نے کہا کہ یقینا یہ حمایت غاصب صیہونی حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطین کے اقدار کی جنگ کی ابتدا سے لیکر اب تک ایران جیسا حامی دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔

ٹیگس