ایرانی قالین کی برآمدات میں اضافہ
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
-
ایران کے قومی قالین سینٹر کے سربراہ حمیدکارگر، صحافیوں کو تفصیلات بتارہے ہیں۔
ایران کے ہاتھ کے بنے ہوئے قالین دنیا کے اسّی ممالک کو برآمد کئے جاتے ہیں۔
ایران کے قالینوں کے قومی مرکز کے سربراہ حمید کارگر نے بتایا ہے کہ ایران کے ہاتھ کے بنے ہوئے قالین، آرٹ کے ایسے نمونے ہیں جو ملکی معیشت میں بھی انتہائی موثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جرمنی، اٹلی، لبنان، کویت، قطر، چین اور جاپان سمیت دنیا کے اسی ممالک میں ایران کے ہاتھ کے بنے ہوئے قالینوں کی بہت زیادہ کھپت ہے۔ایران کے قالینوں کے قومی مرکز کے سربراہ حمید کارگر نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی قالین انسانی اور تاریخی اقدار پر مشتمل فن و ہنر ا یک عظیم مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فن، ایران سے منسلک ہے اور اس کی نزاکتوں میں دنیا کا کوئی بھی ملک ایران کا مقابلہ نہیں کرسکا ہے۔
حمید کارگر نے کہا کہ حتی چین میں بھی جس کا شمار اس فن کے پیشرو ممالک میں ہوتا ہے، ایران کے بنے ہوئے قالینوں کی کھپت کہیں زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ قالینوں کی عالمی تجارت، سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر پر مشتمل ہے جس میں ایران کے بنے ہوئے قالینوں کے خرید و فروخت کی شرح تیس فیصد ہے اور مالیت کے لحاظ سے سب سے زیادہ سمجھی جاتی ہے۔az27082015